خانیوال، ایس ایس ای ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے 16مئی تک 329درخواستیں موصول

جمعہ 27 مئی 2016 23:13

خانیوال۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء)ڈی او ایجوکیشن سکینڈری محمد سلیم بھٹی کے جاری کردہ ایک مراسلہ کے مطابق ایس ایس ای ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لیے 16مئی تک 329درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 157مردانہ امیدوار اور 172زنانہ امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایس ایس ای اردو کے لیے 40جس میں 24مردانہ ‘ 16زنانہ ‘ ایس ایس ای انگلش کے لیے 84جس میں 35مردانہ اور 49زنانہ ‘ ایس ایس ای بیالوجی کے لیے 64جس میں 22مردانہ اور 42زنانہ‘ ایس ایس ای فزکس کے لیے 73جس میں 45مردانہ اور 28زنانہ ‘ ایس ایس ای کیمسٹری کے لیے 19جس میں ایک مردانہ اور 18زنانہ ‘ ایس ایس ای میتھ کے لیے 17جس میں 10مردانہ اور 7زنانہ ‘ ایس ایس ای کمپیوٹر سائنس کے لیے 32جس میں 20مردانہ اور 12زنانہ درخواستیں شامل ہیں۔