اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت استقبالِ رمضان مہم شروع

جمعہ 27 مئی 2016 23:11

حیدر آباد۔ 27مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت استقبالِ رمضان مہم شروع کی جارہی ہے اس سلسلے میں مختلف پروگرامات ترتیب دےئے جا چکے ہیں استقبال رمضانِ مہم کے سلسلے میں حیدرآباد سمیت پورے صوبے میں پوسٹرز اور اسٹیگرز چسپاں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ مہم کے سلسلے میں حیدرآباد، میرپورخاص، جامشورو، ٹنڈوجام، نوابشاہ ،لاڑکانہ، سکھر اور شکارپور سمیت تمام بڑے شہروں میں جمعیت کے مقامی نظم کے تحت، جبکہ عمرکوٹ، جھڈو، سانگھڑ، شہدادپور، گھوٹکی جندوڈیرو اور دیگر شہروں میں اضلاح کی سطح پر استقبالِ رمضان کے پروگرامات منعقد کیے جائیں گے ان پروگرامات میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ صلاح الدین مہر، سیکرٹری جمعیت سندھ ڈاکٹر اعتزاز احمد، اراکین صوبائی مجلس شوریٰ اور معروف اسکالرز خطاب کریں گے اس حوالے سے سیکرٹری اطلاعات ایازعلی عمرانی کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺ ماہِ شعبان میں رمضان کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیتے تھے اور اسلامی جمعیت طلبہ نے بھی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے استقبالِ رمضان مہم کا آغاز کرہی ہے اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کی صوبائی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ناظمِ صوبہ سندھ صلاح الدین مہر کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں صوبہ بھر میں ڈویژنل سطح پر "تعمیرِ سیرت کیمپ برائے کارکنان "کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا حید آباد کا کیمپ ریاض العلوم عثمان شاہ، میرپورخاص ڈویژن کا کیمپ جھڈو،نوابشاہ ڈویژن کا کیمپ منصورہ ہالا،سکھر ڈویژن خیرپورمیرس جبکہ لاڑکانہ ڈویژن فاران اسکول لاڑکانہ میں منعقدہوگا تمام کیمپ یکم تا 6 جون تک مکمل کیے جائیں گے ان تمام تربیت گاہوں سے ناظمِ اعلیٰ جمعیت پاکستان صہیب الدین کاکاخیل،جنرل سیکرٹری فیصل جاوید، ناظم جمعیت سندھ صلاح الدین مہر،سیکرٹری جمعیت اعتزاز احمد،امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ اور دیگر مقررین کرکنانِ جمعیت سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :