کراچی، سندھ پولیس کی آصفہ بھٹو کو ماموں بنانے کی کوشش

پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں، ہمیں ہر حال میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں کرنا ہوں گی، آصفہ بھٹوزرداری آصفہ بھٹوزرداری نے شکایت کے لئے پرچی حاصل کی تو ٹائمنگ غلط نکلی، ایس ایس پی مقصود میمن کاسہولت سینٹر شروع نہ ہونے کا اعتراف اگر سہولت مرکز ابھی شروع ہی نہیں ہوا تو پھر انہیں بلایا کیوں گیا،آصفہ بھٹوزرداری برہم ہوکرواپس چلی گئیں ،ذرائع

جمعہ 27 مئی 2016 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے جمعہ کوکے ایم سی کی سولجر بازار ڈسپنسری ، میٹرنٹی ہوم اور ڈیفنس میں پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے جمعہ کوکراچی میں کے ایم سی کی سولجر بازار ڈسپنسری اور میٹرنٹی ہوم کا دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ کمشنر کراچی اور دیگر اعلی حکام بھی تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ آصفہ بھٹو نے میٹرنٹی ہوم میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے سے بھی معلومات حاصل کیں۔انہوں نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن ہم اس پر قابو نہیں پا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں، ہمیں ہر حال میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔

بعد ازاں آصفہ بھٹو ڈیفنس میں پولیس سہولت مرکز پہنچیں اور مرکز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے آصفہ بھٹو کو پولیس سہولت مرکز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو پولیس سہولت مرکز کا جلد بازی میں دورہ کرایا گیا۔ آصفہ بھٹوزرداری نے شکایت کے لئے پرچی حاصل کی تو ٹائمنگ غلط نکلی، آصفہ نے جب اس بارے میں سوالات شروع کئے تو ایس ایس پی مقصود میمن کو چار و ناچار سہولت سینٹر شروع نہ ہونے کا اعتراف کرنا پڑا، جس پر آصفہ شدید بولیں کہ اگر سہولت مرکز ابھی شروع ہی نہیں ہوا تو پھر انہیں بلایا کیوں گیا ہے لیکن پولیس افسران کے پاس ان کے اس سوال کا کوئی جواب موجود نہ تھا، لہذا آصفہ شدید برہم ہوئیں اور وہاں سے واپس چلی گئیں۔