نواز شریف نے بلوچستان کی سرزمین پر ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا،رکن قومی اسمبلی
جمعہ 27 مئی 2016 23:05
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی کی قیادت میں جمعہ کو’’ یوم تکبیر‘‘کی مناسب سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج سے 18سال پہلے شیر پاکستان قائد میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان کی سرزمین پر ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا آج اس وطن عزیز کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا تمام بین الاقومی دباؤ کے باوجود میاں محمدنواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے ۔
انہوں نے کہا کہ آج کا یہ مجمع اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں بسنے ولی تمام اقوام وطن عزیز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی آج ملک میں دہشت گردی کے خاتتمے کیلئے پاک افواج اور حکومت ایک پیج پر کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں مخالفین کو کہتا ہوں کہ میاں محمد نواز شریف نے جو کرکے دکھایا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا نعروں اوردھرنوں کی سیاست سے باہر نکل کر وطن عزیز میں بسنے والی19کروڑ عوام کیلئے کچھ کرو۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری اورنکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر تمام اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکباد پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.