ایم کیوایم کے کارکن عاصم حسین ،امیر حیدر کو آہوں ،سسکیوں کے درمیان وادی حسین کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 27 مئی 2016 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن عاصم حسین اور امیر حیدر کو آج آہوں ور سسکیوں کے درمیان وادی حسین قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ شہید اء کی نماز جنازہ حسینی امام بارگاہ میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزادہ ، عارف خان ایڈووکیٹ ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، نومنتخب حق پرست بلدیاتی نمائندے ، ایم کیوایم کے ٹاؤنز اور یوسیز کے آرگنائزر ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی ۔

دریں اثناء سید عاصم حسین شہید اور امیر حیدر شہید کا سوئم مورخہ 29مئی 2016ء بروز اتوار شام 4بجے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں واقع مرکزی امام بارگاہ میں ہوگا جس میں شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے ۔