اسلامی نظریاتی کونسل کی مضحکہ خیز سفارشات قابل مذمت ہیں، خواتین پر تشد د کے اقدام کو خواتین کے تحفظ کے بل کا نام دیا جارہا ہے، ماڈل قانون میں یہ قرار د یناکہ خواتین کو غیرت کے نام پر قتل نہیں کیا جانا چاہئے، بظاہر چیزوں کو متوازن کرنے کی کوشش کی گئی ہے
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کا سی آئی آئی کی حقوق نسواں بل بارے سفارشات پرردعمل کا اظہار
جمعہ 27 مئی 2016 22:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کی ان سفارشات کی مذمت کی ہے جن میں خواتین کے خلاف تشدد اور دیگر رجعت پسند ، غیر قانونی اور فضول تجاویز کو اس ’’ماڈل ‘‘ قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کا بظاہر مقصد خواتین کے حقوق کا تحفظ ہے۔
جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ’ ایچ آر سی پی اسلامی نظریاتی کونسل(سی آئی آئی) کی خواتین پر ’’ہلکے تشدد‘‘ سے متعلق سفارشات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ، تاہم ہمارے خیال میں انسانی حقوق کا احترام کرنے والے ہر شخص کو ایسی تجویز کی شدید مذمت کرنی چاہئے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اس اقدام کو خواتین کے تحفظ کے بل کا نام دیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.