لاہور‘قتل کے مجرم کو دو جون ‘ساہیوال میں قتل کے مجرم کو یکم جون کو پھانسی دی جائے گی
جمعہ 27 مئی 2016 22:46
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء ) لاہور میں ‘قتل کے مجرم کو دو جون ‘ساہیوال میں قتل کے مجرم کو یکم جون کو پھانسی دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے، مجرم محمد نذیر کو 2جون کو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر چڑھایا جائے گا۔
(جاری ہے)
مجرم محمد نذیر کو شہری طفیل کو قتل کرنے کے جرم میں 2007ء میں موت کی سزا سنائی گئی تھی اور اعلیٰ عدالتوں کی طرف سے ماتحت عدلیہ کے فیصلے کو بر قرار رکھنے اور صدر مملکت سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد سیشن جج لاہور نے دو جون کے لئے ڈیٹھ وارنٹ جاری کئے ۔
دوسری جانب ساہیوال میں 88/9-Lکے رہائشی حمید اختر اور نثار احمد وغیرہ کا دوران الیکشن جھگڑا ہو اجس میں حمید اختر پارٹی کا ایک شخص قتل ہوا جس کا بدلہ لینے کیلئے حمید اختر نے 5مئی 1995ء کو فائرنگ کرکے نثار احمد کو قتل کردیا تھا جس کا تھانہ ڈیرہ رحیم میں مقدمہ درج ہوا اور سپیشل جج ملتان کورٹ نے 9دسمبر 1998کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا ۔مجرم کی اعلیٰ عدالتوں اور صدر مملکت کی طر ف سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر عدالت نے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جس کے تحت مجرم کو یکم جون 2016ء کو علی الصبح پھانسی دی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.