وزارت داخلہ نے جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ بنانے والے 15اضلاع کی فہرست مرتب کرلی

بلوچستان پہلے ، کے پی کے دوسرے، سندھ تیسرے اور پنجاب چوتھے نمبر پر ، شناختی کارڈز تصدیق مہم کے دوران جعل سازی میں سرفہرست 15 اضلاع پر زیادہ توجہ دی جائے گی

جمعہ 27 مئی 2016 22:44

وزارت داخلہ نے جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ بنانے والے 15اضلاع کی فہرست ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) وزارت داخلہ نے جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ بنانے والے ملک کے 15اضلاع کی فہرست مرتب کرلی، جعل سازی میں بلوچستان پہلے ، کے پی کے دوسرے، سندھ تیسرے اور پنجاب چوتھے نمبر پر ہے، شناختی کارڈز کی تصدیق کی مہم کے دوران جعل سازی میں سرفہرست ان 15 اضلاع پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ بنانے والے ملک کے 15 اضلاع کا سراغ لگایا ہے، ان اضلاع میں بلوچستان ، کے پی کے، سندھ اور پنجاب کے علاقے شامل ہیں، جعل ساز نادرا عملے کی ملی بھگت سے شناختی کارڈز بنواتے ہیں مبینہ طور پر غیر ملکیوں کو بھی ان ہی 15 اضلاع سے شناختی کارڈز جاری کئے گئے ہیں، شناختی کارڈز کی تصدیق کی مہم کے دوران یہ 15 اضلاع سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوں گے اور پہلے مرحلے میں ان پر توجہ دی جائے گی۔