وزارت داخلہ نے طالبان کمانڈر ملا اختر منصور کو ولی محمد کے نام سے شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا افسر رفعت کا نام ای سی ایل مین شامل کرلیا ،ملزم طالبان کمانڈر کی ہلاکت کے روز سے ہی روپوش

جمعہ 27 مئی 2016 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) وزارت داخلہ نے طالبان کمانڈر ملا اختر منصور کو ولی محمد کے نام سے شناختی کارڈ جاری کرنے والے رفعت نامی نادرا کے افسر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا ہے جبکہ مذکورہ افسر طالبان کمانڈر کی ہلاکت کے روز سے ہی روپوش ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رفعت نامی نادرا افسر کا چند ہفتے قبل کوئٹہ سے کراچی تبادلہ کیا گیا تھا اور اس افسر نے طالبان کمانڈر ملا اختر منصور کو ولی محمد کے نام سے شناختی کارڈ جاری کرنے میں مدد فراہم کی تھی جس روز ملا اختر منصور ڈرون حملے میں مارا گیا اسی روز سے ہی رفعت نامی نادرا افسر گرفتاری سے بچنے کیلئے زیر زمین چلا گیا، وزارت داخلہ نے رفعت کا نام ای سی ایل میں ڈال کر اس کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔