ڈنمارک دنیاکے انتہائی جدیدیت پسندممالک کے طورپرجاناجاتاہے ’’انوویٹوڈنمارک ‘‘کامقصدمتعددڈینش انوویٹوسلوشنزاوردنیاکے لیے کیے گئے کام کی نمائش کا مقصد ڈنمارک اورپاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات اورشراکت داری کادن منانا ہے

ڈنمارک کے سفارتخانے کی ناظم الامو ر ہیلی نیلسن ، جدیدڈنمارک عالمی چیلنجوں کی طرف ڈینش سلوشنزاورشراکت کے موضو ع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 27 مئی 2016 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) ڈنمارک کے سفارتخانے کی ناظم الامو ر ہیلی نیلسن نے کہاکہ ڈنمارک دنیاکے انتہائی جدیدیت پسندممالک میں سے ایک کے طورپرجاناجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ’’انوویٹوڈنمارک ‘‘کامقصدمتعددڈینش انوویٹوسلوشنزاوردنیاکے لیے کیے گئے کام کی نمائش کرناہی نہیں بلکہ ڈنمارک اورپاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات اورشراکت داری کادن منانابھی ہمارامقصدہے۔

جمعہ کوڈنمارک کوبین الاقوامی سطح پرعالمی انوویشن (جدت پسند)لیڈرکے طورپرجاناجاتاہے ،جس کااظہار ڈنمارک سفارتخانے کے زیراہتماماسلام آبادمیں منعقدہ ایونٹ (انوویٹوڈنمارک)کے موقع پربھرپوراندازمیں کیاگیا۔اس ایونٹ میں ایسے بہت سے انوویٹوسلوشنز (جدیدحل)پیش کیے گئے جن کیلئے ڈنمارک عالمی شناخت رکھتاہے ۔

(جاری ہے)

ان میں گرین گروتھ ،ترقی ،امن اوراستحکام ،قابل رہائش شہروں سمیت سمارٹ سٹی پلاننگ کے سلوشنزشامل تھے ۔

ڈینش ڈویلپمنٹ کوآپریشن (ڈانیڈا)کے بہت سے مقامی پارٹنرزنے بھی پاکستان میں اپنی کارکردگی اورشراکت کے متعلق سٹال لگائے جن میں صنفی مساوات ،جمہوریت ،انسانی حقوق اورآرٹ وکلچرپربنیادی توجہ دی گئی تھی ۔پاکستان میں کام کرنے والے اکثرڈینش کمپنیوں کی نمائندگی بھی موجودتھی ۔جنہوں نے ہوائی توانائی ،واٹرمنیجمنٹ ،ہیلتھ کیئراورٹیکسٹائل کے شعبوں میں انوویٹوسلوشنزپیش کرکے پاکستان میں اپنے کردارکااظہارکیا۔

اپنی خیرمقدمی تقریرمیں چارج ڈی افیئرزایمبیسی آف ڈنمارک ہیلی نیلسن نے کہاکہ ڈنمارک دنیاکے انتہائی جدیدیت پسندممالک میں سے ایک کے طورپرجاناجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ’’انوویٹوڈنمارک ‘‘کامقصدمتعددڈینش انوویٹوسلوشنزاوردنیاکے لیے کیے گئے کام کی نمائش کرناہی نہیں بلکہ ڈنمارک اورپاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات اورشراکت داری کادن منانابھی ہمارامقصدہے۔

اس ایونٹ میں سینکڑوں افرادپرمشتمل بڑی تعدادنے شرکت کی جنہوں نے ڈینش مہارتوں کے مختلف شعبوں کے متعلق جاننے کے علاوہ روایتی ڈینش کھانوں سے بھی لطف اٹھایاجوایمبیسی نے تیارکیے تھے ۔اس موقع پرڈینش لوک موسیقی کابھی اہتمام کیاگیاتھاجس کیلئے ایلوف ویمبرگ کی جوڑی خصوصی طورپرڈنمارک سے آئی ہوئی تھی۔اس جوڑی نے ’’Ukulele‘‘ اورسارنگی پرفن کامظاہرہ کرکے سامعین کو مسحورکردیا۔دونوں سازوں کے ملاپ نے ایسی شمالی آوازتخلیق کی جوانتہائی مہارت سے ہی پیداکی جاسکتی ہے۔یہ جوڑی انگلینڈ،چیک ریپبلک،اسٹونیااورسویڈن کے بین الاقوامی میلوں سمیت 100کنسرٹس میں یہ سازبجاچکی ہے۔پاکستان میں یہ ان کی پہلی پرفارمنس تھی۔