عرفان صدیقی یومِ تکبیر پروگرام کے مہمانِ خصوصی ہونگے

جمعہ 27 مئی 2016 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام (کل ) ہفتہ کی صبح 10:30بجے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں یومِ تکبیر کے حوالے سے منعقدہ خصوصی پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے ۔ اسلام آباد کے میئر شیخ عنصر عزیز تقریب کے مہمانِ اعزاز ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی کی صدارت میں دفاعِ پاکستان __یومِ تکبیر کے موضوع پر منعقدہ اس پروگرام میں دفاعی حکمتِ عملی کے ماہر ایڈمرل (ر) عزیز اے مرزا اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سابق صدرجنرل(ر) رضامحمد خان ، کونسل کے سینئر وائس چیئرمین میاں محمد جاوید اور نوجوان رہنما عابد اقبال موضوع کی مطابقت سے اظہار خیال کریں گے ۔تقریب کے آخر میں معروف روحانی پیشوا پیر سید محمد نقیب الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :