نیب کا بے بنیاد اور حقائق کے خلاف جھوٹی خبریں نشر کرنے پر نجی ٹی وی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

جمعہ 27 مئی 2016 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بے بنیاد اور حقائق کے خلاف جھوٹی خبریں نشر کرنے پر رائل ٹی وی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیمرا کو درخواست دے دی جبکہ رائل ٹی وی کو نیب نے قانونی نوٹس بھی بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبریں نشر کرنے پر معافی مانگے ورنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیب کے ترجمان کے مطابق رائل ٹی وی کے مالکان نے قانونی راستہ اختیار کرنے کی بجائے نیب کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کرنا شروع کردیا اور نیب کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ قومی احتساب بیورو شواہد کی بنیاد پر بدعنوانی کے خاتمے کے لئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے ہوئے بلا تفریق کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :