بدعنوانی سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے،مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی

ڈائریکٹر جنرل نیب پشاور شہزاد سلیم کا چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 27 مئی 2016 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو نیب پشاور کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ بدعنوانی سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ وہ جمعہ کو یہاں قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پرشہزاد سلیم نے خیبر پختونخوا کے محکموں پر پی ڈی اے‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ‘ پی ایچ ای ڈی‘ پی ایچ اے‘ لوکل گورنمنٹ اینڈ آر ڈی ڈی ‘ فارسٹ مینجمنٹ کمیٹی اور محکمہ صحت کے بدعنوانی میں ملوث افسران و اہلکاروں سے خورد برد کی گئی۔ 13 کروڑ 26 لاکھ 32 ہزار روپے رضاکارانہ طور پر وصول کرکے مذکورہ رقم کا چیک ایڈیشنل سیکرٹری فنانس خیبر پختونخوا محمد عاصم خٹک کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب نے کہا کہ بدعنوانی کے باعث ملک کا استحکام اور ترقی کے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں‘ بدعنوانی اور ترقی کی منازل حاصل کرنے کے دعوؤں کو کبھی ایک ترازو میں تولا نہیں جاسکتا تاہم ملک کو ترقی کے تیز تر راستے پر گامزن کرنے اور ملک کی بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بدعھنوانی کا خاتمہ اور وطن عزیز کو کرپشن فری ملک بنانا ہر شہری کا فرض عین ہے۔ بدعنوانی سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس معاشرے کو بدعنوانی سے پاک کیا گیا اس معاشرے نے ترقی کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ بدعنوانی کے بیکٹریا میں ملوث معاشرہ ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار رہتا ہے۔نیب کے حکام و اہلکار بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اپنے فرائض بخوبی نبھا رہے ہیں اور بدعنوان عناصر کو قرار واقعی سزا دلانے اور خوردبرد کی گئی رقم کی وصولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :