غیر ملکیوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنے والا نادراکا ایک اور اہلکار اسلام آباد سے گرفتار

جمعہ 27 مئی 2016 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء ) وزیرِداخلہ کی ہدایت پر غیر ملکیوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنے والے نادرا کے ایک اور اہلکار کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنے والے نادرا کے ایک اور اہلکار کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سید افسر رضا نادرا میں بطور جونیئر ایگزیکٹو تعینات تھا۔ ملزم نادرا ریکارڈ میں ردوبدل کے ذریعے غیر ملکیوں کو پاکستانی خاندانوں کا حصہ ظاہر کرتا تھا۔ ملزم انسانی سمگلنگ میں بھی معاونت فراہم کرتا تھا

متعلقہ عنوان :