محمد حفیظ نے پی سی بی سے علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت مانگ لی

جمعہ 27 مئی 2016 22:23

محمد حفیظ نے پی سی بی سے علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت مانگ لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) قومی ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ کا علاج کے لیے آئندہ ہفتے برطانیہ کا دورہ متوقع ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کی جانب سے پی سی بی کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کئی ہفتے گزر گئے لیکن انجری کا معاملہ نہیں سلجھ رہا ،علاج کے لیے برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے ۔واضح رہے کہ محمد حفیظ کے گھٹنے میں تکلیف ہے ۔