بھارت کا جنگی جنون سرچڑھ کر بولنے لگا،بھارت کا سپرسانک براہموس میزائل کا تجربہ

جمعہ 27 مئی 2016 22:16

بھارت کا جنگی جنون سرچڑھ کر بولنے لگا،بھارت کا سپرسانک براہموس میزائل ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) خطے میں ہتھیاروں کے عدم توازن میں پیش پیش رہنے والے بھارت کے جنگی جنون مزید اضافہ ہوگیا،بھارت نے ایک بار پھر زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپر سانک براہموس میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق براہموس سپرسانک میزائل کا تجربہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے راجھستان کے ضلع جیسلمیر کی پوکھران رینج میں کیا گیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

بھارتی اورروسی سائنسدانوں کی مشترکہ کوششوں سے تیار کردہ براہموس میزائل 290 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اسے سمندر سے آبدوز کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت اپنی میزائل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ کررہا ہے اورگزشتہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے میزائل تجربات میں تیزی آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :