اسلحہ کی دکان پرپولیس کانسٹیبل پستول چیک کرتے ہوئے گولی چل جانے سے موقع پر جاں بحق

جمعہ 27 مئی 2016 22:03

ایبٹ آباد۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) اسلحہ کی دکان پر بیٹھا پولیس کانسٹیبل پستول چیک کرتے ہوئے گولی چل جانے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آفس میں تعینات پولیس کانسٹیبل امجد تنولی گامی اڈہ پر واقع اپنے دوست کی اسلحہ کی دکان میں بیٹھا پستول چیک کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ سردار رفیق پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :