ایس ایس پی آپریشنزکے تعلیمی اداروں کے دورے،سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

جمعہ 27 مئی 2016 22:00

پشاور۔27 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء )ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے پشاور شہر میں واقع متعدد نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں کے خصوصی دورے کئے اور یونیورسٹیوں ،کالجوں اور سکولوں میں کیے جانیوالے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،سکیورٹی گارڈز،اسلحہ ، سی سی ٹی وی کیمرے ،الارم سسٹم اور کنٹرول روم چیک کئے۔

اس موقع پر تمام تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت اور وائر لیس کمیونیکیشن سسٹم کو بہتر اور مزید فعال بنانے کی ہدایات کی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کیساتھ بھی ملاقاتیں کی اورانہیں تعلیمی اداروں سے متعلقہ سیکیورٹی خدشات اورلاحق خطرات بارے آگاہ کیا ۔ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو گرمیوں کی چھٹیوں تک تعلیمی اداروں کے لئے جاری کی گئی ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی تاکید کی اورکہا کہ پولیس حکام کی جانب سے نجی اور سرکاری تعلیمی ا داروں میں سرپرائز وزٹ کرکے ان میں کی گئی سیکیورٹی انتظامات چیک کیے جائینگے ۔

ایس ایس پی نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پشاورپولیس کو ہائی الرٹ کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔