روڈ پر ڈسپلن مہذب قوموں کی عکاسی کرتا ہے سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے ،ایس ایس پی ٹریفک اسلا م آباد
جمعہ 27 مئی 2016 21:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) ایس ایس پی ٹریفک اسلا م آبادملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہ روڈ پر ڈسپلن مہذب قوموں کی عکاسی کرتا ہے سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے ا چھا ڈرائیور بننے سے پہلے ایک اچھا پیدل چلنے والا بننا ضروری ہے ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ٹی سی ایل اکیڈمیH-9 اسلام آبادمیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے چارروزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 100سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، شرکاء کو پیدل چلنے کے اصول اور پیدل چلنے والوں کے حقوق، سڑک استعمال کرنے والوں کی اقسام، روڈ کراسنگ اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات، سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،ورکشاپ کے اختتام پر ایس ایس پی ٹریفک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومیں رویوں سے بنتی ہیں روڈ پر ڈسپلن مہذب قوموں کی عکاسی کرتا ہے اچھا ڈرائیور بننے سے پہلے ایک اچھا پیدل چلنے والا بننا ضروری ہے سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے تیرہ سال سے کم عمر بچوں کوفرنٹ سیٹ پر بٹھانا خطر ناک ہے اس موقع پر آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4کی اسٹیشن ڈائریکٹر میڈم عائشہ جمیل، ایجوکیشن ونگ کے انچارج سب انسپکٹر رانا اشتیاق ، جنرل مینجر پی ٹی سی ایل ڈاکٹر شفیق ،سینئیر مینجر ٹریننگ میڈم شازیہ ظہیر بھی موجود تھیں،جنرل مینجرڈاکٹر شفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی ٹی پی کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں انھوں نے آئی ٹی پی کے ایجوکیشن ونگ کی ان کاوشوں کی تعریف کی کہ وہ عوام کو روڈ پر اور مختلف مقامات پر جا کر انھیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں تقریب کے اختتام پر آئی ٹی پی کی طرف سے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدنے جنرل مینجر ڈاکٹر شفیق کو شیلڈ جبکہ تقریب کے شرکاء کوسرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے�
(جاری ہے)
�
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.