چین میں کپڑے دھونے والے پاؤڈر کی کمپنی کے نسل پرستانہ اشتہار پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 مئی 2016 21:49

چین میں کپڑے دھونے والے پاؤڈر کی کمپنی کے نسل پرستانہ اشتہار پر ہنگامہ ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء) چین میں کپڑے دھونے والے پاؤڈر کی کمپنی کے نسل پرستانہ اشتہار پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں ایک کپڑے دھونے والے پاؤڈر کی کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے اشتہار پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ مذکورہ اشتہار میں نسل پرستانہ خیالات کی ترویج کا الزام لگایا گیا ہے۔

اشتہار میں ایک عورت لانڈری کر رہی ہے۔ ایک سیاہ فام شخص داخل ہوتا ہے جس کے چہرے پر پینٹ کے دھبے لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عورت مرد کے منہ میں واشنگ پاؤڈر ڈالتی ہے اور پھر اس مرد کو واشنگ مشین میں ڈال دیتی ہے۔ واشنگ مشین سے جب سیاہ فام مرد باہر نکلتا ہے تو وہ گورے رنگ کا چینی شخص بن چکا ہوتا ہے۔ یہ اشتہار ایک ماہ پرانا ہے اور اسے چین میں ٹی وی اور سینما گھروں میں دکھایا جا رہا ہے۔ اس اشتہار پر ہنگامہ اس وقت کھڑا ہوا جب اسے سوشل میڈیا پر چند امریکیوں کی جانب سے دیکھا گیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ایک ہنگامہ سا کھڑا ہو گیا۔ سیاہ فام شخص واشنگ مشین میں داخل ہوتا ہے اور مختلف رنگ میں دھل کر نکلتا ہے۔

متعلقہ عنوان :