لیسکو چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وفاقی حکومت کے درمیان اختلافات
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بعد وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نے بھی توسیع کی مخالفت کر دی ‘وفاقی اور صوبائی حکومت توسیع دینے پر بضد ہوگئی
جمعہ 27 مئی 2016 21:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے چیف قیصر زمان کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وفاقی حکومت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے درمیان اختلافات سامنے آگئے، وفاقی اور صوبائی حکومت توسیع دینے پر بضد ہے جبکہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بعد وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈاگا نے بھی توسیع کی مخالفت کر دی ، معاملے کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے 31مئی کو دوبارہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو چیف قیصر زمان کی مدت ملازمت31مئی 2016ء کو پوری ہو رہی ہے تاہم وفاقی اور صوبائی حکومت ماہ رمضان اور موسم گرما میں لیسکو چیف کو تبدیل نہیں کرنا چاہتی۔ حکومت کا موقف ہے کہ لیسکو بجلی کی سب سے بڑی تقسیم کار کمپنی ہے لہٰذا ماہ رمضان اور موسم گرما میں عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے موجودہ صورتحال میں لیسکو چیف کی تبدیلی کسی صورت بھی ٹھیک نہیں ہو گی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.