لاہور اور راجن پور میں نئی ہیچریاں،5اضلاع میں نرسری یونٹس قائم کئے جا رہے ہیں‘ ڈی جی فشریز
بنجر زمینو ں کو ماہی پروری کیلئے استعمال میں لانے کے منصوبے پر 16کروڑ56لاکھ خرچ کئے جائیں گے ‘ افتخار احمد قریشی
جمعہ 27 مئی 2016 21:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری پنجاب افتخار احمد قریشی نے کہا ہے کہ فش سیڈ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے صوبہ کے مختلف اضلاع میں نئی ہیچریوں اور نرسریوں کے قیام اور بنجر زمینوں کو ماہی پروری کیلئے استعمال میں لانے کے منصوبوں پر 63 کروڑ26لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،پہلے مرحلے میں لاہور میں موضع بھسین میں14کروڑ روپے کی لاگت سے ایک بڑی ہیچری کے قیام کے لئے 60 ایکڑ رقبہ خرید لیا گیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موزوں اراضی کی تلاش جاری ہے، ان منصوبوں کا بنیادی مقصد ماہی پروری کا فروغ اور فش فارمرز کو اعلیٰ کوالٹی کا فش سیڈ فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بات جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بلائے گئے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر منصوبہ بندی و ترقیات انصر محمود چٹھہ کے علاوہ دیگر تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پانچ اضلاع نارووال،منڈی بہا? الدین،چنیوٹ،ننکانہ صاحب اور پاکپتن میں 5,5 ایکڑ اراضی پر نرسری یونٹس بنانے کے لئے موزوں اراضی تلاش کی جارہی ہے اور معاملات طے کرکے اگلے مالی سال کے بجٹ میں جگہ خرید لی جائے گی۔
افتخار احمد قریشی نے کہاکہ پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کی فش سیڈ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بنجر زمینوں کو ماہی پروری کے مقاصد کیلئے استعمال میں لانے کیلئے بھی جامع منصوبہ تشکیل دیا جاچکا ہے جس پر 16کروڑ 56لاکھ روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت ضلع راجن پور میں ایک فش سیڈ ہیچری قائم کی جائے گی اور یہاں سے حاصل شدہ بچہ مچھلی ڈیرہ غازیخان ڈویڑن کے قدرتی پانیوں اور نجی شعبہ میں قائم فش فارموں کو مہیا کی جائے گی جس سے مچھلی پیداوارمیں 600سے 800میٹرک ٹن اضافہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.