نیشنل جونیئر انڈر 18 ہاکی چمپئن شپ جاری، مزیدتین میچوں کافیصلہ ہوگیا

جمعہ 27 مئی 2016 21:28

نیشنل جونیئر انڈر 18 ہاکی چمپئن شپ جاری، مزیدتین میچوں کافیصلہ ہوگیا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء ) نیشنل جونیئر انڈر 18 ہاکی چمپئن شپ 2016 اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں چھٹے روز 3 میچوں کا فیصلہ ہوا جس میں خیبر پختونخواہ وائٹ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بلوچستان وائٹ کو 11-1 سے شکست دے دی خیبر پختونخواہ وائٹ کی جانب سے سمیع اﷲ 3 کپتان حمزہ اور احتشام نے 2-2 جبکہ محب ، عادل ، فیضان ، عامر فاروق نے 1 -1 گول کیا بلوچستان وائٹ کا واحد گول یوسف نے کیا دوسرے میچ میں خیبر پختونخواہ کلر نے پنجاب گرین کو 3-2 سے شکست دے دی خیبر پختونخواہ کلرکی جانب سے خیراﷲ ، امجد ، افراز نے گول کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب گرین کی جانب سے دونوں گول عثمان بشیر نے کئے۔

متعلقہ عنوان :