پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا پر فیملی پلاننگ کے اشتہارات نشر کیے جانے پر پابندی عائد کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 مئی 2016 20:44

پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا پر فیملی پلاننگ کے اشتہارات نشر کیے جانے پر ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مئی۔2016ء) پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا پر مخصوص فیملی پلاننگ کی مصنوعات کے اشتہارات نشر کیے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پیمرا الیکٹرانک میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند کروانے کے سلسلے میں کافی متحرک ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پیمرا کی جانب سے اب ایک ایسا متنازعہ حکم جاری کیا گیا ہے جس پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیو چینلز کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ آئندہ سے مخصوص قسم کے فیملی پلاننگ کے اشتہارات نشر نہ کیے جائیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے بھی اسی قسم کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :