ایران کاامریکہ وبھارت کے ساتھ بیٹھنا پاکستان دشمنی ہے،ایران نے ہمیشہ منافقانہ پالیسی اختیار کی ہے، علامہ اورنگزیب فاروقی

جمعہ 27 مئی 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) مرکزی صدر اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ایران کاامریکہ وبھارت کے ساتھ بیٹھنا پاکستان دشمنی ہے۔ایران نے ہمیشہ منافقانہ پالیسی اختیار کی ہے۔ایرانی سفیر صفائیاں دے کر حقائق پرپردہ نہیں ڈال سکتا۔حرمین شریفین اور پاکستان کا دفاع ہمارا فرض ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے مرکز اہل سنت میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اسلامی ممالک کے اتحاد اور پاک چائنہ راہداری منصوبہ کے مقابلہ میں ایران کا امریکہ اور بھارت کے ساتھ مل بیٹھنا کھلی پاکستان دشمنی ہے جس پر پاکستانی عوام کو گہری تشویش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ منافقانہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا جس کی نشاندہی ہم نے ہمیشہ کی ہے جبکہ ممبر قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق شہید کو پارلیمنٹ میں ایران کو بے نقاب کرنے پرقتل کردیا گیا تھا۔اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ پہلے ایران امریکہ کو اپنے بارڈر سے رسائی دیتا ہے اور تربیت یافتہ دہشتگرد بھیج کر علماء اور عوام کا قتل عام کرواتا ہے اس کے بعد ایرانی سفیرکے ذریعہ صفائیاں دے کر حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتا ۔

علامہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی لالچ دے کر دہشتگردی کو نظراندا نہیں کیا جاسکتاہے ۔ایران کا اسلامی ممالک کے مقابلہ میں امریکہ ،بھارت اور شام کے ساتھ کھڑاہونا پوزیشن واضح کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین اور پاکستان کا دفاع بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے جس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ایران جب تک منافقانہ پالسیی ترک نہیں کرتا تب تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔

متعلقہ عنوان :