الخد مت کا شعبہ کفا لت یتا میٰ اسلام آباد کے ایک ہزار یتیم بچوں کی کفا لت کر ے گا ،حا فظ تنو یر احمد

جمعہ 27 مئی 2016 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) الخد مت فاون دیشن اسلام آباد کے صدر حا فظ تنو یر احمد نے کہا ہے دنیا میں ہر 30 سیکنڈ میں 2 بچے یتیم ہوتے ہیں اور دنیا میں اِ س وقت15کروڑ 30 لاکھ بچے یتیم ہیں۔ اِن15کروڑ 30 لاکھ جس میں سے 6 کروڑ یتیم بچے صرف ایشیا میں موجود ہیں اور اِن بچوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اگر یہ یتیم بچے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں تو پوری دنیا کے گرد حصار بن سکتا ہے ،اقوام متحدہ کے ادارہ ”یونیسف“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں42 لاکھ بچے یتیم ہیں جن کی عمریں 17 سال سے کم ہیں اوران میں بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے جنہیں تعلیم وتربیت ،صحت اور خورا ک کی مناسب سہولیا ت میسر نہیں۔

پاکستان میں بھی یتیم بچوں کے حوالے سے صورتحال مختلف نہیں گزشتہ عشرے میں آنے والی ناگہانی آفات ، بدامنی کے خلاف جنگ ،صحت عامہ کی سہولیات کی کمی اور روزمرہ حادثات کے باعث جہاں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، وہیں لاکھوں بچے بھی اپنے خاندان کے کفیل سے محروم ہو گئے اورمعاشرے کے یتیم ٹھہرے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کو بر یفنگ دیتے ہو ئے کیا ۔

اس مو قع پر الخد مت آرفن کیئر پرو گرام کے ضلعی کو آرڈینیٹر اظہر علی شاہ ،عر فان عارف بھی مو جو د تھے ۔حا فظ تنو یر احمد نے کہاکہ الخد مت کا شعبہ کفا لت یتا میٰ اسلام آباد کے ایک ہزار یتیم بچوں کی کفا لت کر ے گا ،ایک بچے کی کفالت پر 3ہزارروپے ما ہواراور36 ہزار روپے سالانہ خرچ آتا ہے جس میں اُس کی تعلیم ،خواراک اور صحت کے اخراجات شامل ہیں اس حو الے سے الخد مت فا ونڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام چار جو ن کو ایک فنڈ ریز نگ ڈنر کا اہتمام کیا جا رہا ہے ،یہ ڈنر ”ایک شام انور مسعود کے ساتھ باہمت بچوں کے نام “ کے عنوان سے منعقد ہو گا اس پرو گرام میں اسلام آباد کے مخیر حضرات کی ایک بڑی تعداد شر یک ہو گی ۔

انھوں نے کہا بد قسمتی سے روز بروز بگڑتی معاشی صورتحال ،کم آمدنی اور سماجی رویوں کے باعث بھی یتامیٰ کے خاندان کے لئے اُس کا بوجھ اُٹھانا مشکل ہو جاتا ہے ۔یہ بچے تعلیم و تربیت اور مناسب سہولیات نہ ملنے کے باعث معاشرتی اور سماجی محرومیوں کا شکار ہو جاتے ہیں بلکہ کئی تو بے را روی تک کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ایک سوال کے جو اب میں انھوں نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن نے اس صو رتحال کے پیش نظر الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کا آغاز کیا جس کے دو حصے ہیںآ رفن فیملی سپورٹ پروگرام اورآغوش الخدمت ” آرفن فیملی سپورٹ پروگرام“ کے نام سے یتیم بچوں کی کفالت کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت ایسے یتیم بچوں اور بچیوں کی کفالت کا اہتمام اُن کے گھروں میں کیا جارہا ہے ،جو اپنے خاندان کے کفیل کے نہ ہونے کے باعث بنیادی ضروریات ِ زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا یتیم بچوں میں سکول بیگ اور سٹیشنری کی تقسیم کے حوالے سے مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، تعلیمی اور دیگر بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ بچوں کو سیر و تفریح کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں جس سے بچوں میں احساس محرومی کم کرنے میں مدد مل رہی ہے اور بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہو رہی ہے ۔ حا فظ تنو یر احمد نے کہاالخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کے ساتھ ساتھ اُن کی ماؤں کے لئے مواخات پروگرام کے تحت ووکیشنل ٹریننگ سمیت چھوٹے کاروبار کے لئے قرض حسنہ فراہم کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہے تاکہ خاندان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے اور مستقبل میں بچیوں کی شادی کرانے میں بھی آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :