بارڈر پوسٹوں کے قیام سے ایران سے تجار ت نئے دور کا آغاز ہو گا ،ہمسایہ ممالک مابین اچھے تعلقات کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کریں گے، پاک ایران تجارت کے فروغ کیلئے جدید بارڈر پوسٹیں قائم کریں گے، کوں کو جلد سے جلد کلیئر،آمدورفت کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھا جائے گا

وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی پاک ایران سرحد پر تفتان میرجاوہ بارڈر کے دورہ کے موقع پرگفتگو

جمعہ 27 مئی 2016 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بارڈر پوسٹوں کے قیام سے ایران سے تجار ت نئے دور کا آغاز ہو گااور ہمسائیہ ممالک کے مابین اچھے تعلقات کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کریں گے، پاک ایران تجارت کے فروغ کیلئے جدید بارڈر پوسٹیں قائم کریں گے، بارڈر پوسٹ کے قیام سے سرحد پر ٹرکوں کو جلد سے جلد کلئیر کر دیا جائے گا اور آمدورفت کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھا جائے گا،اس کی بدولت بلوچستان کی زرعی پیداوار اور محدود شیلف لائف کی حامل غذائی برآمدات کو ایران برآمد کرنے میں انتہائی آسانی ہو گی ۔

وہ جمعہ کو پاک ایران سرحد پر تفتان ۔میرجاوہ بارڈر کے دورہ کے موقع پرگفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر نے تفتان میں تجارتی ٹرکوں کی ایران روانگی اور اس کیلئے عمل میں لائی جانے والی حکومتی اداروں کی مکمل قانونی کارروائی کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کسٹمز کلکٹر سعید جدوں اور پاکستانی اور ایرانی بارڈر فورسز کے سربراہانبھی موجود تھے۔بارڈر پر موجود تجارتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تجارت کے فروغ سے ملک میں اور بلوچستان میں سرمایہ کاری آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر میں وسیع سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان اور دوسرے ہمسائیہ ممالک کو دنیا کی تجارتی گزرگاہوں سے منسلک کریں گے

متعلقہ عنوان :