وزیراعظم کو ڈاکٹرز کا آپریشن کرانے کا مشورہ

امریکہ میں زیادہ اچھا علاج ہو سکتا ہے، برطانوی ڈاکٹرز کی تجویز وزیراعظم اپنے خاندان اور میڈیکل ٹیم کی مشاورت سے امریکہ جانے کا فیصلہ کریں گے، ذرائع

جمعہ 27 مئی 2016 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کو لندن میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا ن کا امریکہ میں زیادہ اچھا علاج ہو سکتا ہے،وزیراعظم اپنے خاندان اور میڈیکل ٹیم کی مشاورت سے امریکہ میں علاج کیلئے جانے کا فیصلہ کریں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کا برطانیہ میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے اور لندن کے ڈاکٹرز نے وزیراعظم نواز شریف کو آپریشن کروانے کا مشورہ دیا ہے اور بتایا ہے کہ امریکہ میں آپ کا زیادہ بہتر علاج ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف اپنی فیملی اور میڈیکل ٹیم کی مشاورت سے امریکہ میں علاج کیلئے جانے کا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں جس کی وہ گزشتہ کئی ماہ سے ادویات استعمال کر رہے ہیں ،گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کا مقامی ہسپتال میں طبی معائنہ ہوا، اور ڈاکٹرز نے انہیں چیک اپ کے بعد 48 گھنٹے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعدوزیر اعظم نواز شریف کے برطانیہ میں قیام میں توسیع بھی کی گئی تھی اور ان کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا تھا جبکہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کو بھی خصوصی طور پر وزیراعظم کا طبی معائنہ کرنے کیلئے لندن میں بلایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :