وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان سے ارجنٹائن کے سفیر کی ملاقات

جمعہ 27 مئی 2016 20:25

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر ایوان ایوانسووچ نے کہا کہ ارجنٹائن پاکستان کیساتھ تعلیم،تجارت اورثقافت کے شعبوں میں ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ارجنٹیناکے سفیر پاکستانی طلباء کیساتھ اپنے تعلیمی تجربات کو شیئرکرنیکی غرض سے سکولوں،کالجوں اور جامعات میں لیکچرز دینے کی بھی پیشکش کی۔وزیر مملکت نے پاکساتھ تعلیم ،تجارت اورثقافتی سیکٹرز میں اشتراک کار کو سراہا اور تعلیمی اداروں میں لیکچرز کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔وزیرمملکت نے ارجنٹائن کے سفیرکی پاکستان میں دوسری بار تعیناتی کا خیر مقدم کیا ۔

(جاری ہے)

سفیر ایوان نے کہا کہ انکے ملک کو تعلیم کے شعبے میں بعض مسائل کا سامنا ہے اور ہم اس سلسلے میں پاکستان کیساتھ اشتراک کا ر کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ساٹھ کی دہائی میں ارجنٹائن میں تعلیم کی شرح اورمعیار انتہائی بلند تھا لیکن اب تعلیم کی شرح 99فیصد سے کم ہو کر 85فیصد کی سطح پر آگئی ہے جو ہمارے لئے انتہائی تشویش کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو بعض سماجی واقتصادی مسائل کا سامنا ہے جسکی وجہ سے ہمارا تعلیمی سسٹم متاثر ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :