محمدحفیظ کا بیرون ملک علاج کروانے کا فیصلہ ، پی سی بی سے اجازت مانگ لی
جمعہ 27 مئی 2016 20:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ محمدحفیظ نے بیرون ملک علاج کروانے کا فیصلہ کر لیا ، اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے علاج معالجہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ رواں سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا ء کپ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران مزید مشکلات کا شکار ہونے کے بعد وہ میدان سے باہر بیٹھنے پر مجبورہوگئے، بعد ازاں بحالی کا عمل سست ہونے کی وجہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دیا نہ ہی کاکول اکیڈمی میں دیگر کرکٹرز کو جوائن کرسکے۔
مسائل کے باجود انہیں دورہ انگلینڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا تھا چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بدھ کو اسکلز کیمپ کے لئے 21کھلاڑیوں کا اعلان کیا تو محمد حفیظ کو شامل کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ان کا نیا ایم آر آئی اسکین ہوا ہے، ڈاکٹرز کی رائے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق تازہ میڈیکل رپورٹ میں اوپنر کے گھٹنے کی صورتحال تسلی بخش نہیں پائی گئی اور انہیں مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔موجودہ صورتحال کے بعد محمد حفیظ نے انگلینڈ سیریز میں شرکت کیلئے اپنے آپ کو فٹ کرنے کیلئے بیرون ملک سے علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی سے اجازت بھی مانگ لی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.