پاک ترک تعلقات میں مزید بہتری کیلئے جوہر ٹاؤن میں تین کنال اراضی پر ترکش کلچرل کمپلیکس بنانے کا فیصلہ

جمعہ 27 مئی 2016 20:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) پاک ترک تعلقات میں مزید بہتری کیلئے جوہر ٹاؤن میں تین کنال اراضی پر ترکش کلچرل کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ترکش کلچرل کمپلیکس تین کنال اراضی پر بنایا جائے گا، یہ اراضی ایل ڈی اے سے حاصل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمپلیکس کی تعمیر کیلئے کونسل جنرل ترکی مورات اونارت، چار رکنی ترکی وفد، اسسٹنٹ کمشنر رائے علی شہزاد اور سینئر اسٹیٹ آفیسر ایل ڈی اے محمد صابرنے متعلقہ سائٹ کا دورہ کیا۔

ترکی کلچرل کمپلیکس خانہ فرہنگ،گوئتھے انسٹیٹیوٹ اور ایلیان فرانسز کی طرز پر بنے گا۔ ترکی کلچرل کمپلیکس میں لاہوریوں کو ترکی زبان سے آگاہی کیلئے لینگوئج کورسز کرائے جائیں گے۔ پاک ترک کلچر کے فروغ کیلئے سیمینار اور کلچرل شو بھی کرائیں جائیں گے، کلچرل کمپلیکس ملٹی پرپز کیلئے بھی استعمال ہو سکے گا۔