شاہ پور، کوٹمومن، سلانوالی، قائد آباد ، نوشہرہ،نور پور تھل کے علاقوں میں تحصیلداروں کی عدم تعیناتی کے باعث عوامی شکایت کے حل اور ریونیو وصولی کے اہداف کی تکمیل میں مشکلات ہیں،کمشنر سرگودھا کا سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب کو مراسلہ

جمعہ 27 مئی 2016 19:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) کمشنر سرگودھا نے ریجن کی مختلف تحصیلوں میں تحصیلداروں کی خالی سیٹوں کے باعث در پیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب کو گزشتہ روز جاری مراسلہ میں نشاندہی کی ہے کہ شاہ پور، کوٹمومن، سلانوالی، قائد آباد ، نوشہرہ،نور پور تھل کے علاقوں میں تحصیلداروں کی عدم تعیناتی کے باعث عوامی شکایت کے حل اور ریونیو وصولی کے اہداف کی تکمیل میں مشکلات ہیں جبکہ دفتری امور بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، کمشنر نے ان علاقوں میں تحصیلداروں کی فوری تعیناتی کی سفارش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :