سرگودھا، پڑھو پنجاب پروگرام پر سو فیصد عملدرآمد ضلعی انتظامیہ اور افسران کیلئے چیلنج بن کر رہ گیا

جمعہ 27 مئی 2016 19:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پڑھو پنجاب پروگرام پر سو فیصد عملدرآمد ضلعی انتظامیہ اور افسران کیلئے ایک چیلنج بن کر رہ گیا،صوبائی حکام کی طرف سے ہدایت کے باوجود نہ مکمل رپورٹس ارسال کرنے پر کارکردگی ناقص اور پروگرام پر عملدرآمد مشکوک قرار دیدیا گیا،ذرائع کے مطابق صوبائی حکام کی طرف سے شرح خواندگی بہتر بنانے کیلئے روا ں تعلیمی سال کے آغاز پر نئے داخلو ں کا ہدف مقرر کرتے ہوئے مفصل تفصیلات کے فراہم کردہ پرفارموں پرروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ، اس ضمن میں 1137سکولوں میں داخلہ مہم کے جائزہ کے دوران پتا چلا کہ ضلع میں نچلی سطح پر داخلو ں کی بھجوائی گئی رپورٹس میں سرکاری سکولوں کے علاوہ نجی سکولوں میں داخل ہونیوالے بچوں کی اضافی تعداد ظاہر کی گئی ،اورپرفارموں میں بچوں کے کوائف کے علاوہ کئی دیگر معلومات ادھوری ہیں،جس پر اس ضمن میں واضح احکامات جاری کئے گئے مگر پندرہ روز گزرنے کے باوجود سابقہ سلسلہ بدستور جاری ہے ، مانیٹرنگ ادارے کے تحفظات پر صوبائی سیکرٹری تعلیم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کے چاروں ضلعی سربراہان اور ڈپٹی ایجوکیشن افسران سو فیصد عملدرآمد نہ کرنیوالوں اور بوگس رپورٹس بھجوانے والوں کے خلا ف سخت تادیبی کاروائی کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :