مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہیں 50فیصد بڑھائی جائیں

پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا یوم اپیل کے موقعہ پر مطالبہ

جمعہ 27 مئی 2016 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے یوم اپیل کے موقعہ پر وزیر اعظم پاکستان ، وزیر خزانہ پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر خزانہ پنجاب صاحبہ سے اجتماعی طور پور مطالبہ کیا ہے مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیے جائیں۔

درجہ چہارم ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے۔ جبکہ 20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس کو غیر منجمد کر کے موجودہ سکیلز کے مطابق 50 فیصد کیا جائے۔ ریٹائرمنٹ پر سرکاری ملازم کا ایک بچہ تعلیمی معیار کے مطابق بھرتی کیا جائے۔ میڈیکل اور سفری الاؤنس کو دُگنا کیا جائے۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عوامی نمائیندوں اور پارلیممنٹرین کی تنخواہوں میں 100 فیصد گناہ اضافہ کیا گیا ہے تو اسحاق ڈار سرکاری ملازمین کی عزت و نفس کا بھی خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

ان کو بھی مناسب پیکیج دیا جائے۔ وزیر اعظم پاکستان نے جس طرح اٹھارہ سال قبل ایٹمی دھماکے کیے اس طرح سرکاری ملازمین کی معاشی ضروریات کو پورا کر کے معاشی دھماکا بھی کیا جائے۔ یوم اپیل کے اجتماع سے صدر رانا نثار احمد، سینئر نائب صدر راجہ سہیل احمد، جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث اعظم خان ، عبدالغفار وائیں، چوہدری شاہد محمود ، عمر عباسی ، عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :