’’ایس پی ندیم اور معروف صفدر واہلہ کے گن مینوں نے سروں پر راڈ مارے‘‘
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو زخمیوں اور چشم دید گواہوں کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بیانات
ذیشان حیدر جمعہ 27 مئی 2016 19:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے حوالے سے عوامی تحریک کے دو زخمی اور چشم دید گواہوں محمد سرور اور سخی بادشاہ نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اپنے بیانات قلمبند کروائے۔ سانحہ کے زخمی محمد سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ بابر کانسٹیبل نے دونوں ہاتھوں میں موذر پکڑ رکھے تھے اور وہ کسی فلم کے ولن کی طرح پوزیشن بدل بدل کر مسلسل فائرنگ کررہا تھا۔
اس کا ایک فائر میرے پیٹ میں لگا اور وہ آر پار ہو گیا،اس کی فائرنگ سے مزید کارکن بھی زخمی ہوئے۔دوسرے گواہ سخی بادشاہ نے کہا کہ میں 17 جون 2014 کے دن تنظیمی امور کے سلسلے میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ آیا وہاں پولیس کی نفری موجود تھی۔ اس دوران ایس پی ندیم اور ایس پی معروف صفدر واہلہ نے کانسٹیبلوں محمد اسلم، لقمان، ارشاد اﷲ، بلال، عباس کو حکم دیا کہ وہ لاٹھی چارج شروع کر دیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.