دنیا میں انسانیت کی خدمت سے بڑا کوئی مشن نہیں: پرنسپل پی جی ایم آئی
ذہنی نشونما اور مقابلے کے مثبت رجحان کے حوالے سے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد طلباء و طالبات کے لئے اشد ضروری ہوتا ہے جیسے بھی حالات ہوں معالجین چہروں پر مسکراہٹ سجائے انسانیت کی تعظیم کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے پیشہ وارانہ امور سر انجام دیتے رہیں گے: پروفیسر خالد محمود
ذیشان حیدر جمعہ 27 مئی 2016 19:33
لاہور27(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسرڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے دنیا میں انسانیت کی خدمت سے بڑا کوئی مشن نہیں اور نہ ہی اس سے بڑی کوئی عبادت ہے- انہوں نے کہا ذہنی نشونما اور مقابلے کے مثبت رجحان کے حوالے سے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد طلباء و طالبات کے لئے اشد ضروری ہوتا ہے۔ تقریب میں مستقبل کے ڈاکٹرز نے مختلف حوالوں سے اپنی پرفارمنس دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ شعبہ طب کے علاوہ دیگر فیلڈز میں بھی بخوبی طور پر اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور ان کی معاشرے میں پائی جانے والی اقدار اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ان میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نگاہ ہے۔
اس امر کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج پی جی ایم آئی کی ڈرامیٹک سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔(جاری ہے)
تقریب میں معروف شاعر ، نقاد انور مسعودسابق پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ، فیکلٹی ممبران اور میڈیکل کے طلبا و طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ یہ تقریب زیر تربیت ڈاکٹرز کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ ان کی دیگر حوالوں سے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا سبب بنے گی۔ہم اپنے اقدامات سے یہ بات ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی کام بھی مشکل نہیں- ضرورت صرف اور صرف اس امر کی ہے کہ ہم نیک نیتی، ثابت قدمی سے اپنی منزل کی جانب سفر کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو اپنی کامیابی کی راہ میں حائل نہ ہونے دیں۔ جہد مسلسل کامیابیوں کی نوید ہوتی ہے ۔ آج کی تقریب کا اہتمام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، جس میں ملک و قوم کے معروف شاعر، نقاد انور مسعود نے شرکت کر کے اس کا چا ر چاند لگائے ہیں تو دوسری جانب مستقبل کے معا لجین نے بتا دیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں۔ جیسے بھی حالات ہوں وہ اپنے چہروں پر مسکراہٹ سجائے انسانیت کی تعظیم، انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے پیشہ وارانہ امور سر انجام دیتے رہیں گے کیونکہ دنیا میں انسانیت کی خدمت سے بڑا کوئی مشن نہیں اور نہ ہی اس سے بڑی کوئی عبادت ہے۔حاضرین مجلس نے نہ صرف نوجوان زیر تربیت ڈاکٹرز کی فنی صلاحیتوں کو بھرپور داد سے نوازا بلکہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان کے حامل شاعر انور مسعود کے مخصوص شاعرانہ انداز اور ان کے کلام سے بھی محظوظ ہوئے۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی تقریب کے اختتام پر شرکاء نہ صرف آپس میں گھل مل گئے بلکہ شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیاجبکہ معروف شاعر انور مسعود کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.