3 جون تک تمام اضلاع میں تمام رمضان بازار ہر صورت فعال ہونے چاہئیں،کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل
ذیشان حیدر جمعہ 27 مئی 2016 19:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ3 جون تک تمام اضلاع میں تمام رمضان بازار ہر صورت فعال ہونے چاہئیں۔ پرائس مجسٹریٹوں کی تعداد میں اضافہ کرکے اوپن مارکیٹوں میں قیمتوں کی چیکنگ رمضان المبارک سے پہلے ہی بڑے پیمانے پر شروع کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں قائم کیے جانے والے 61 رمضان بازاروں اور سینکڑوں مدنی دستر خوانوں کے لیے سیکورٹی انتظامات کے علاوہ صفائی کا انتہائی اعلیٰ انتظام ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ایجنسیوں کے علاوہ اضلاع اپنے طور پر غیر جانبدار تھرڈ پارٹی کے ذریعے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے معیار، دستیابی، قیمتوں اور اوزان کے حوالے سے ضرور چیکنگ کرائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کے فعال ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر اعداد و شمار کی کمشنر آفس ترسیل پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور رمضان بازاروں میں قائم شکایات سیل کے علاوہ تمام اضلاع ایک رابطہ نمبر شہریوں کو ضرور دیں اور روزانہ کی بنیاد پر شکایات کے اندراج اور ازالہ کے بارے میں مانیٹرنگ کرائیں۔
کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ امسال کے ابتدائی چھ مہینوں میں لاہور ڈویژن میں 12351 ناجائز منافع خور گرفتار جبکہ تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی نگرانی کرے گی جبکہ لاہور میں تمام رمضان بازاروں میں ڈیجیٹل کاؤنٹر واک تھرو گیٹ نصب ہوں گے۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار رمضان بازاروں اور رمضان پیکج و پرائس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز، تمام ڈی سی اوز، تمام ڈی پی اوز، محکمہ خوراک، زراعت ، انڈسٹریز، لائیو اسٹاک کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور میں رمضان بازار و مدنی دسترخوان بالترتیب 31 اور 275، شیخوپورہ 12 اور 28، ننکانہ صاحب 6 اور 20 اور ضلع قصور میں 12 رمضان بازار اور 57 مدنی دستر خوان قائم کیے جائیں گے۔ ڈی سی او لاہور نے کہا کہ لاہور میں دستر خوانوں کی تعداد میں ابھی کافی اضافہ کیا جائے گا جبکہ لاہور میں چار تا پانچ رمضان بازار کے لیے مارکی میں سنٹرلی اے سی بھی نصب کیے جائیں گے۔اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ 10 کلو کے آٹے کا تھیلا عام مارکیٹ کی نسبت سبسڈی کے تحت تقریباً 150 روپے سستا مہیا ہوگا اور مرغیوں کے انڈے فی درجن 5 روپے، چکن 10 روپے فی کلو کی کمی کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، رمضان بازاروں کے لیے سیکورٹی منصوبہ بندی مکمل ہے جبکہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں پولیس، سول ڈیفنس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.