وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اﷲ زہری اور احسن اقبال کے درمیان تلخ کلامی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 27 مئی 2016 19:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اﷲ زہری اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے درمیان تلخ کلامی ‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں سوئی گیس کے منصوبے پر وزیر اعلی بلوچستان اور احسن اقبال میں تلخ کلامی ثنا اﷲ زہری کا موقف تھا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں بلوچستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور بروقت فنڈز جاری نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان حکومت پی سی ون ہی نہیں بناتی۔ اس منصوبے پر الگ سے بات ہو سکتی ہے جس پر ثنا اﷲ زہری اجلاس سے چلے گئے۔ وفاقی وزیر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو منانے گئے اور ان کے تحفظات دور کرکے انہیں راضی کرلیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں ثنا اﷲ زہری نے بائیکاٹ کی تردید کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کہا کہ تمام صوبوں کے معاملات کو ضروریات کے مطابق حل کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہدری منصوبہ اہم ہے ، اس سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔