فیصل آباد، اشیاء خوردونوش سے خالی یوٹیلیٹی سٹورحکمرانوں کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے،یوسف گل پراچہ

جمعہ 27 مئی 2016 19:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) اشیاء خوردونوش سے خالی یوٹیلیٹی سٹورحکمرانوں کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ دالیں چاول ،مسالحہ جات،بیسن اوردیگرماہ صیام کے دوران استعمال ہونے والی چیزیں نایاب ہیں تاہم دستیاب اشیاء میں آٹااورچینی شامل ہیں جو اوپن مارکیٹ سے بھی زائدقیمتوں پرفروخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ضافہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ پی پی67کے امیریوسف گل پراچہ نے کہا کہ کہا ہے کہ ایک طرف قوم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاتحفہ دیاجارہاہے تو دوسری طرف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، عوام پر ہی سارا بوجھ لادا جارہا ہے جبکہ حکمرانوں نے صرف اپنے اقتدار کو بچانے کی قومی سرمایہ کو بے دریغ استعمال کر نے کا شرمناک رویہ اپنا کر بے حسی کی انتہا کر دی ہے ۔ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے اور معاشی بحران سیاسی بحرانوں میں بدلتے دیر نہیں لگتی ۔حکمران حالات پر جلد قابو پانے میں ناکام رہے تو لوگ مرنے مارنے پر تل جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :