چند نام نہاد تاجر‘صنعتکار لیڈر تاجروں اور صنعتکاروں کے حل کرانے میں بری طرح ناکام ہو چکے،یاسین کسانہ

جمعہ 27 مئی 2016 19:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء)صوبائی کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) پنجاب چوہدری یاسین کسانہ نے کہا ہے کہ چند نام نہاد تاجر‘صنعتکار لیڈر تاجروں اور صنعتکاروں کے حل کرانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں وہ صرف اور صرف صنعتکاروں اور تاجروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنے ہی مسائل حل کرانے میں مصروف رہتے ہیں ۔

انہوں نے تاجروصنعت کار تنظیموں میں بیتشر لیڈرز مفاد پرست ہیں ۔ وہ حکومت سے ایک سال گزر جانے کے باوجود سیلز ٹیکس ‘ پراپرٹی ٹیکس سمیت ودہولڈنگ ٹیکس جیسے سنگین مسائل کو حل کرانے میں بری طرح ناکام رہے جب تک نام نہاد مفاد پرست تاجر اور صنعتکار لیڈروں سے نجات حاصل نہیں کی جائے گی ۔صنعت و تجارت فروغ نہیں مل سکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصل آباد تاجروں اور صنعتکاروں کے نمائندوں کی ناکامیوں پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ انہوں نے تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے کوئی خاطر خواہ خدمات انجام نہیں دی ہیں جس کی وجہ سے تاجراور صنعتکار انتہائی کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں کاروبار تباہ اور انڈسٹریز تیز سے بند ہو رہی ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی حکومتی ایوانوں تک اس سنگین صورتحال کی آواز تک نہیں پہنچائی نہ ہی کبھی انہوں نے اعلی حکام کے دروازوں پر دستک دی ۔

ود ہولڈنگ ٹیکس ‘ انکم ٹیکس ‘ پراپرٹی ٹیکس سمیت مسائل کو حل کرانے میں کسی بھی سطح پر سنجیدہ نظر نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیحی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان عناصر کو اپنے ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو کر کسی دوسرے تاجر و صنعتکار نمائندے کو آگے آنے اور خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مستعفی ہونا ہے تاجروں اور صنعت کاروں پر احسان ہی ہو گا ۔