مکی آرتھر کو پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیل کو سدھار نے کیلئے جاوید میانداد اور وسیم اکرم جیسے سابق تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد لینی چاہیے

سابق پاکستانی کوچ جیف لاسن کا مکی ارتھر کو مشورہ

جمعہ 27 مئی 2016 18:50

مکی آرتھر کو پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیل کو سدھار نے کیلئے جاوید میانداد ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) سابق پاکستانی کوچ جیف لاسن نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر کو پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیل کو سدھار نے کیلئے جاوید میانداد اور وسیم اکرم جیسے سابق تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد لینی چاہیے۔جیف کا کہنا تھا کہ آرتھر کو اپنا نقط ِ نظر صادر کرنے کے بجائے پہلے لوکل کلچر کو سمجھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ آرتھرکے اوپر سابق کھلاڑیوں اور میڈیا کا دبا ہوگا لیکن جتنا جلدی یہ ان کو اپنے حق میں کرلیں گے ، بہترکریں گے۔جیف کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کسی دوسرے سسٹم میں بحیثیت کوچ جاتے ہیں تو آپ کو سمجھنا ہوتا ہے کہ وہ کام کس طرح کرتا ہے۔ میری کوچنگ کے دوران میں سیلیکٹرز میں سے ایک تھا، علاوہ ازیں تین سیلیکٹرز اور کپتان۔ اگر کوئی اور ٹیم سیلیکٹ کر لیتا ہے تو آپ کو بجائے پریشان ہونے کے ، اس ٹیم کے ساتھ جتنا بہتر پرفارم کرسکتے ہیں کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :