انگلش بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ثقلین مشتاق سے مختصر مدت کے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کردی

جمعہ 27 مئی 2016 18:50

انگلش بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ثقلین مشتاق سے مختصر مدت کے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق سے مختصر مدت کیلئے معاہدہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔برطانوی روزنامہ گارجین کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے تقریبا ڈھائی ماہ تک جاری رہنے والی اس سیریز کیلئے ثقلین مشتاق کی خدمات کے حصول کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں۔

1995 سے 2004 تک پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے ثقلین مشتاق نے تمام فارمیٹس می 496 وکٹیں حاصل کیں تاہم انہیں وہ دنیا بھر میں 'دوسرا' کے موجد کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ایک عرصے تک انگلش کانٹی سرے کی نمائندگی کرنے والے ثقلین مشتاق انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کے ساتھ ساتھ متعدد غیر ملکی ٹیموں کی کوچنگ کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مشکوک بالنگ ایکشن کے سبب پابندی کا شکار سعید اجمل کا ایکشن درست کرانے میں بھی ان کی کافی مدد کی تھی۔

انہوں نے آخری مرتبہ 2004 میں ہندوستان کے خلاف ملتان میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جس یں وریندر سہواگ نے پاکستانی بالرز کو تختہ مشق بناتے ہوئے 309 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی اور قومی ٹیم کو اس میچ میں اننگ اور 52 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اگر دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو ثقلین انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ بحیثیت کوچ کام کرنے والے دوسرے پاکستانی ہوں گے جہاں اس سے قبل مشتاق احمد 2008 سے 2014 تک انگلینڈ کے بالنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :