قومی کرکٹرزکی فٹنس بہتربنانے کیلئے بوٹ کیمپ اختتام پذیر

کھلاڑیوں کی فٹنس کے لیے پی سی بی نے اہم قدم اٹھایا،کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی مضبوطی کیلئے بہترین کام کیا گیا،شعیب ملک دورہ انگلینڈ کیلئے شارٹ لسٹ 21 کھلاڑیوں کا اسکل کیمپ 30مئی سے5جون تک لاہورمیں لگے گا

جمعہ 27 مئی 2016 18:46

قومی کرکٹرزکی فٹنس بہتربنانے کیلئے بوٹ کیمپ اختتام پذیر

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) قومی کرکٹرزکی فٹنس بہتربنانے کیلئے کاکول میں لگایا گیا بوٹ کیمپ اختتام کوپہنچ گیا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس بہتربنانے اور جسمانی استعداد مطلوبہ معیارتک لانے کیلئے سخت مشقت کرنا پڑی، روزانہ وارم اپ، طویل فاصلے کی دوڑ، ڈھلوانوں پرچڑھائی اورپھلانگ کرسیڑھیاں چڑھنے جیسی مشقتیں کرائی گئیں،کھلاڑیوں کے درمیان ٹارگٹڈ مقابلے بھی ہوئے۔

کھلاڑی سخت ٹریننگ کے بعد گھروں کوروانہ ہوگئے۔ایبٹ آباد کے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ میں آرمی انسٹرکٹرزکی زیرنگرانی کھلاڑیوں کوچاق وچوبند بنانے کے پلان پرموثرعملدرآمد کیا گیا، 2ہفتے تک صرف کھلاڑیوں کی فٹنس بہتربنانے پرکام کیا گیا۔کھلاڑیوں کواپنی جسمانی استعداد مطلوبہ معیارتک لانے کیلئے سخت مشقت کرنا پڑی، روزانہ وارم اپ، طویل فاصلے کی دوڑ، ڈھلوانوں پرچڑھائی اورپھلانگ کرسیڑھیاں چڑھنے جیسی مشقتیں کرائی گئیں۔

(جاری ہے)

بوٹ کیمپ خوشگواریادوں کیساتھ کیمپ اختتام پذیرہوگیا، کھلاڑی پریڈ کا نظارہ کر کے اپنے اپنے شہروں کوروانہ ہوگئے۔ سابق کپتان اور ٹیم کے سینئر رکن شعیب ملک کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے لیے پی سی بی نے بہت اہم قدم اٹھایا۔کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی مضبوطی کیلیے بہترین کام کیا گیا ،سابق کپتان نے آرمی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس نے قومی کھلاڑیوں پر خاص توجہ دی۔ دورہ انگلینڈ کیلئے21 کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن کا اسکل کیمپ 30 مئی سے5 جون تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں لگے گا۔ دورہ انگلینڈ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان ہیڈ کوچ مکی آرتھرکی مشاورت سے5جون کوکیا جائیگا۔