نیوزی لینڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا

پہلا ٹیسٹ 17تا21نومبر کو کرائسٹ چرچ جب کہ دوسرا ٹیسٹ 25 تا 29 نومبر ہیملٹن میں کھیلا جائے گا 2017-18کے کرکٹ سیزن میں دونوں ملکوں کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی اور5ون ڈے کھیلے جائیں گے

جمعہ 27 مئی 2016 18:46

نیوزی لینڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں برس پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزرواں برس نومبرمیں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 تا 21 نومبر کو کرائسٹ چرچ جب کہ دوسرا ٹیسٹ 25 تا 29 نومبر ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 2017-18کے کرکٹ سیزن میں دونوں ملکوں کے درمیان 3 ٹی 20 اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے، جس کی میزبانی بھی کیویز ہی کریں گے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے بعد اب نیوزی لینڈ نے بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاری شروع کردی ہے، یہ ٹیسٹ میچ رواں برس ہی نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے درمیان آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا تاہم انگلینڈ کی جانب سے اس کی حامی نہیں بھری گئی کیونکہ دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے رات کے وقت گلابی گیند نظرنہ آنے کی شکایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :