آصفہ بھٹو کی سولجر بازار آمد،بچوں کوپولیوسے بچاوکے قطرے پلائے

حکومت نے پولیو کے خاتمے کا عز م کررکھا ہے،بیرونی دنیا پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کا ساتھ دے رہی ہے ،آصفہ بھٹو

جمعہ 27 مئی 2016 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہمشیرہ اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی سفیر آصفہ بھٹو زرداری نے جمعہ کوسولجر بازار ڈسپنسری کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے۔ان کی ڈسپنسری آمد پر سہولیات کے فقدان کا رونا رونے والی انتظامیہ نے آصفہ کی آمد سے قبل ہی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے جنریٹر پہنچادیا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے سولجر بازار میں پولیو مہم کا جائزہ لیا اور والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو پولیو قطرے پلانے میں حکومت سے تعاون کریں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کا عز م کررکھا ہے۔بیرونی دنیا پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کو بہت ساتھ دے رہی ہے ۔دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں ۔ اس موقع پر کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ ور ای پی آئی سندھ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :