رواں ما لی سال کے پہلے 10ماہ میں کا ٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 10فیصد کمی رہی

جمعہ 27 مئی 2016 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) رواں ما لی سال کے پہلے 10ماہ میں کا ٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 10 فیصد کمی رہی ۔گز شتہ ما لی سال کے پہلے 10 ماہ میں2ارب 9کروڑ ڈا لر کا ایک ارب 74کروڑ اسکوائر میٹرکا ٹن کلاتھ ایکسپورٹ کیا گیا تھا جو رواں سال 10فیصد کمی کے ساتھ ایک ارب 88کروڑ ڈا لر رہا اور اس کا مجموعی حجم ایک ارب 88کروڑ اسکوائر میٹر رہا ۔

(جاری ہے)

کا ٹن کلاتھ ایسوسی ایشن کے مطا بق پا کستان کی کا ٹن کلاتھ دنیا کی بہترین کا ٹن کلاتھ ہے اسے پوری دنیا میں پسند کیا جا تاہے لیکن پا کستان میں اسکی پیداواری لا گت زیادہ ہے ۔ ایکسپورٹرز کا کہنا تھا کہ حکو مت اگر کا ٹن کلاتھ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے ساتھ مل بیٹھ کر ٹیکس لگا ئے اور پھر ان ٹیکسوں کو کم از کم 5سال کیلئے فکس کر دے تو ایکسپورٹرز کو اپنے در آمدی آرڈرز پو رے کر نے میں کسی دشواری کا سا منا نہ کر نا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :