پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

مطالبات پورے نہ ہونے پر 2جون کو پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں سروسز معطل کر نے کی دھمکی

جمعہ 27 مئی 2016 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر 2جون کو پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں سروسز معطل کر نے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے ہونے والے احتجاج میں ایسوسی ایشن کے صدر رانا پرویز،چیئرمین امین سلامت،جنرل سیکرٹری امانت ،وائس چیئرمین فضل علی،سینئرنائب صدر خالد گوندل سمیت پیرامیڈیکس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ پنجاب پیرا میڈکل سٹاف ایسوسی ایشن کے چیئرمین امین سلامت کا کہنا تھا کہ درجہ چہارم ملازمین،سروس سٹرکچر،کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز،بورڈ آف مینجمنٹ،ورک چارج، ڈینگی سٹاف اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو ریگولرکرنے کے حوالے سے حکومت گزشتہ پانچ سال حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انکا معاشی استحصال روکا جائے اور انکے مطالبات حل کیئے جائیں ۔پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر 2 جون کو پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز معطل کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :