اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام چار روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد، ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی
جمعہ 27 مئی 2016 16:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہ روڈ پر ڈسپلن مہذب قوموں کی عکاسی کرتا ہے سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے ا چھا ڈرائیور بننے سے پہلے ایک اچھا پیدل چلنے والا بننا ضروری ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ٹی سی ایل اکیڈمیH-9 اسلام آبادمیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے چارروزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 100سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، شرکاء کو پیدل چلنے کے اصول اور پیدل چلنے والوں کے حقوق ،سڑک استعمال کرنے والوں کی اقسام، روڈ کراسنگ اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،ورکشاپ کے اختتام پر ایس ایس پی ٹریفک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومیں رویوں سے بنتی ہیں روڈ پر ڈسپلن مہذب قوموں کی عکاسی کرتا ہے اچھا ڈرائیور بننے سے پہلے ایک اچھا پیدل چلنے والا بننا ضروری ہے سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے تیرہ سال سے کم عمر بچوں کوفرنٹ سیٹ پر بٹھانا خطر ناک ہے اس موقع پر آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4کی اسٹیشن ڈائریکٹر میڈم عائشہ جمیل، ایجوکیشن ونگ کے انچارج سب انسپکٹر رانا اشتیاق ، جنرل مینجر پی ٹی سی ایل ڈاکٹر شفیق ،سینئیر مینجر ٹریننگ میڈم شازیہ ظہیر بھی موجود تھیں،جنرل مینجرڈاکٹر شفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی ٹی پی کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں انھوں نے آئی ٹی پی کے ایجوکیشن ونگ کی ان کاوشوں کی تعریف کی کہ وہ عوام کو روڈ پر اور مختلف مقامات پر جا کر انھیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں تقریب کے اختتام پر آئی ٹی پی کی طرف سے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدنے جنرل منیجر ڈاکٹر شفیق کو شیلڈ جبکہ تقریب کے شرکاء کوسرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.