آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

جمعہ 27 مئی 2016 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم فاٹا ‘ہزارہ ‘ کوہاٹ ‘بنوں ‘ ڈی آئی خان ‘ پشاور ‘سرگودھا ‘گوجرانوالہ ‘راولپنڈی ڈویژن ‘ اسلام آباد اور کشمیرمیں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محمد فاروق کے مطابق سکھر، لاڑکانہ ، میرپورخاص،شہید بینظر آباد،سبی اور مکران ڈویڑن میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم راولپنڈی،ملتان، ڈی جی خان،گوجرانولہ، سرگودھا ڈویژن میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ‘سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے ڈی جی خان11،منگلا05، ملتان، چکوال03،منڈی بہاوٰالدین، ساہیوال،جہلم،نورپورتھل میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ‘ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو49، سبی، جیکب آباد48، موہنجوداڑو47، لاڑکانہ، رحیم یار خان46جبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27، اسلام آباد 20، کراچی 29، پشاور 22، کوئٹہ 21، گلگت 13، چترال 14اور ہنزہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :