جی ڈی پی گروتھ4.7زرعی ترقی منفی0.9حکومتی اہداف پورے نہ ہونا تشویشناک ہے‘خادم حسین

جمعہ 27 مئی 2016 15:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء)فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے تیسرے سال بھی اپنی ہی مقرر کردہ اقتصادی ترقی کے بیشتر اہداف پورے ہونے میں ناکامی اور سال2014-15 میں جی ڈی پی گروتھ 4.7اور زرعی ترقی منفی0.9کے ساتھ حکومتی اہداف پورے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اہداف پورے نہ ہونے میں مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ رکاوٹ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی بیشتر اہداف پورے نہیں ہوسکے۔تاہم صنعتی شعبے کی ترقی ہدف کے مقابلے میں زیادہ رہی اور خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف بھی حاصل کرلیا گیا ہے ۔ خادم حسین نے کہا کہ جی ڈ ی پی گروتھ کا ہدف5.5رکھا گیا تھا لیکن تاحال صرف4.7فیصد حاصل کیا جاسکا ہے زرعی ترقی کا ہدف3.9فیصد رکھا گیا تھا جو منفی0.9فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

یہی صورتحال دوسرے اہداف کی ہیں ۔

انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اپریل میں ایک ماہ کی کمی کے ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں میں مستقبل بنیادوں پر ایک روپے25پیسے فی یونٹ اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر اپنے مقرر کردہ اہداف کی تکمیل چاہتی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بلکہ کمی کر ے کیونکہ مہنگی بجلی مہنگی پیداوار اور ملکی برآمدات میں کمی کا باعث ہے جس سے تجارتی خسارہ بڑھے گا اور حکومتی ریونیو میں کمی واقع ہوگی۔اس لیے حکومت بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لے۔